تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین ساتھی فرار زخمی ڈاکو کی شناخت حیدر ولد نیاز سکنہ آہلووال چھانگا مانگا کے نام سے ہوئی
زخمی ڈاکو کے ساتھی نے چند روز قبل پولیس کانسٹیبل علی جان کو دوران چیکنگ فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جبکہ حیدر بائیک چلا رہا تھا زخمی ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہے جو تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا 15 پر علی رضا نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ 04 نامعلوم ڈاکو 30 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے جاگو والا نہر کے قریب ناکہ بندی کی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا کانسٹیبل علی جان کو زخمی کرنیوالے ملزم سمیت دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
