Embed HTML not available.

پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے ،متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر

گوجرانوالہ/ آتشزدگی

گوجرانوالہ:معافی والا کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے ،متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا،ریسکیو اہلکاروں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا

تھانہ اروپ کے علاقہ معافی والا کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے پانچ مزدور 45سالہ اکرم،22سالہ ظل شاہ،36سالہ شوکت،29سالہ سجاد اور 22سالہ شاکرجھلس گئے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا دوسری طرف ریسکیو اہلکاروں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیاریسکیو زرائع کے مطابق فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیااورآگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں