وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کابینہ کی سب کمیٹی نجکاری کا سربراہ بنانے پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں
لیکن سب سے پہلے کسی اپوزیشن جماعت کی تنقید کے بجائے ان کی جماعت کے ناراض رہنما سابق گورنر محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تنقید کردی ان کا کہنا ہے کہ ” ہماری تاریخ میں پہلی بار یا اس معاملے کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے میں – وزیر خارجہ نجکاری پر کابینہ کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ نئے معیارات مرتب کرنا
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے بھائی محمد زبیر مسلم لیگ نون میں شامل ہوکر بہت جلد وزیر نجکاری کے عہدے تک پہنچ گئے اور بعد میں گورنر سندھ بھی بنادئیے گئے لیکن ایک مرتبہ نظر انداز کرنے کے بعد محمد زبیر نے اپنا خاندانی پس منظر ظاہر کردی
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ بننے کے لئے بے تاب تھے س کے لئے ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی
