وہاڑی میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا کاروبار 3 خاندانوں کو اجاڑ گیا کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا

وہاڑی میں تھانہ سٹی کی حدود پیپلزکالونی میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
زہریلی شراب پینے والا ایک نوجوان ہسپتال داخل حالت تشویشناک
پولیس واقعہ سے لاعلم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد پولیس کو وقوعہ کا علم ہوا
پولیس ترجمان نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت وی بلاک پیپلز کالونی کے فقیر حسین اور شاہد کے ناموں سے ہوئی
زہریلی شراب پینے سے فداحسین نامی نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل اطلاع ملنے پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی’ خان سکھیرا ہسپتال پہنچ گئے
پولیس تھانہ سٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
وہاڑی/مبینہ زیریلی شراب اپ ڈیٹ
شراب سے متاثرہ تیسرا شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا گزشتہ روز زہریلی شراب سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکہ تیسرا زیر علاج تھا
ہلاک ہونیوالوں میں شاھد چوہان،فقیر حسین عباسی اور غلام نبی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں