ایس ایس پی ضلع کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کا آرگنائز کرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن۔منشیات، گٹکا ماوا، اسمگلنگ و دیگر آرگنائز کرائم میں ملوث 11 افسران و اہلکاروں کو ڈسمس کردیا۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کا آرگنائز کرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن۔

ایس ایس پی کیماڑی نے منشیات، گٹکا ماوا، اسمگلنگ و دیگر آرگنائز کرائم میں ملوث 11 افسران و اہلکاروں کو ڈسمس کردیا۔

مذکورہ افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس کے اجراء کے بعد مجاز افسر سے انکوائری کروائی گئی۔

انکوائری میں قصور وار پائے جانے والے افسران و اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس کے اجراء اور آج اردلی روم میں سننے کے بعد فیصلے کئے گئے۔

11 افسران و اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس، 02 کی سروس میں کٹوتی اور ایک اہلکار کی دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے۔

نوکری سے برخاست کئے جانے والوں میں سب انسپکٹر محبوب تنولی، ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ، کانسٹیبل چن زیب، کانسٹیبل جبار، کانسٹیبل سہیل، کانسٹیبل انیل علی، کانسٹیبل زاھد رفیق، کانسٹیبل اویس، کانسٹیبل محمد جاوید، کانسٹیبل عبدالماجد اور کانسٹیبل مصور علی شامل ہیں۔

جرائم میں ملوث یا اس کے سہولت کاروں کی کیماڑی پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں