نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ بھی نواز شریف سے ملاقات کے لئے مقامی ہوٹل پہنچ گئے
بلوچستان کے رہنماء چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے
نواز شریف سے ملاقات کرنیوالے باپ پارٹی کے وفد میں خالد مگسی، صالح بھوتانی سینیٹر منظور کاکڑ و دیگر شامل
میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے پشتونخواہ میپ کا وفد بھی پہنچ گیا

کوئٹہ، پشوتنخواہ کے وفد میں نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی و دیگر شامل میاں محمد نواز شریف سے ملنے جمعیت علماء اسلام کا وفد بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا جمعیت کے وفد میں صوبائی نائب امیر مولوی سرور موسیٰ خیل عبدالواحد آغا عثمان بادینی و دیگر شامل میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے نیشنل پارٹی کا وفد بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا
نیشنل پارٹی کے وفد میں ڈاکٹر مالک بلوچ جان بلیدی و دیگر شامل ہیں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود کی ملاقات جاری ملاقاتوں میں میاں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف مریم نواز و دیگر ن لیگ کے رہنماء شریک ملاقات میں نیشنل پارٹی باپ پارٹی پشتنخواہ عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے وفد شامل ہیں
ن لیگ و دیگر جماعتوں میں سیاسی اتحاد سے متعلق امور زیر بحث ہیں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور پرویز رشید موجود ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت پشتونخوامیپ کے قائدین شامل بلوچستان عوامی پارٹی کاوفد صدر خالد مگسی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، جان جمالی سردار صالح بھوتانی اور منظور کاکڑ پر مشتمل
نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،جان بلیدی، سینیٹر کبیر محمد شہی ملاقات میں شریک
پشتونخوامیپ کے نواب ایاز جوگیزئی، ڈاکٹر حامد اچکزئی، اور سید لیاقت آغا شریک
جمعیت کے صوبائی قائدین، مولوی غلام سرور اور عثمان بادینی شریک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی بلوچستان کی اہم سیاسی قیادت سے ملاقات نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے، گوادر سے کوئٹہ ساڑھے چھ سو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کرکے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں، گوادر کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے دو دن کا سفرکم ہوکر آٹھ گھنٹے رہ گیا ، اس سڑک کی تعمیر کے دوران چالیس سے زائد نوجوان شہید ہوئے تھے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیر کرکے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا گیا، نوازشریف اِن دونوں سڑکوں کی بنیادہم نے 1998-1999 میں رکھی تھی،
ہکلہ اور ڈی آئی خان روڈ: ہگلہ اور ڈی آئی خان کی بنیادہم نے رکھی تھی ، اس منصوبے پر چار سال کام رُکا رہا، وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ کام شروع کرایا، یارک ساگو ژوب شاہراہ کو دورویہ اور بہتر بنانے، این 50 سے ملانے کا کام ہم نے شروع کیا، بسیمہ سے خضدار تک شاہراہ تعمیرکی گئی،
یک مچ سے خاران کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جو تقریباً تکمیل کے قریب ہے، جاپان کے تعاون سے راکھی گاج سے بے واتا تک سڑک بنائی جو شمالی بلوچستان کو جنوبی پنجاب (ڈی جی خان) سے جوڑتی ہے، ہم نے قلات ، کوئٹہ، چمن ،خضدار، کراچی دورویہ (این 25) پر کام شروع کیا، اس پر کام نہ روکا جاتا تو اب تک مکمل ہوتی، سولہ ماہ کی حکومت میں پھر کام شروع ہوا، ، دوسے تین سال میں مکمل ہوگی، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 1998-1999 میں کوسٹل ہائی وے کی بنیاہم نے د رکھی تھی، نوازشریف

گلگت سکردو ہائی وے ہم نے شروع کی، 62 ارب روپے کی لاگت سے ہم نے ہی مکمل کی، نوازشریف

بلوچستان کے لئے ترقی اور ڈیویلپمنٹ کا جو کام ہم نے شروع کیاتھا، ہماری حکومت کے بعد وہ سفر روک دیا گیا، ہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے، نوازشریف ہم نے 1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا یہ آج اور کل کی بات نہیں ہے، دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پہ ختم کیا، وڈشیڈنگ کو مکمل طور پہ ختم کر دیاتھا،
بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے، بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دئیے، پسماندہ علاقوں کے ان ہزاروں بچوں نے وظائف پر بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی، تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے جہاں ہزاروں نوجوان زیر تعلیم ہیں، ہم گوادر تک پانی پہنچا چکے تھے، بعد میں کام رک گیا، ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے،سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے، سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے،
سیاسی قائدین نے نوازشریف کی آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا سیاسی قائدین نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے نوازشریف کے جذبے اور سوچ کو سراہا قائدین کا مستقبل میں اشتراک عمل اور سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات وفد کی قیادت صدر بلوچستان عوامی پارٹی نوابزادہ خالد حسین مگسی نے کی وفد میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی،سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اور صدر بی اے پی بلوچستان سردار صالح بھوتانی شامل تھے
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے میاں نواز شریف کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہا ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا دونوں جماعتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلیے ساتھ چلنے کا اعادہ دونوں جماعتوں کی قیادت کا مستقبل میں رابطوں اور ملاقاتوں پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں