



اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل، اہم اجلاس اور سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع
اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 27 نومبر بروز جمعہ عام تعطیل کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کل تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں کل تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل مکہ دفاعی اتحاد کا اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل ہنگامی طور پر لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا لاہور کا دو روزہ دورہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔