اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کے اغوا کی وائرل خبر کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کے اغوا کی وائرل خبر کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد: تھانہ سنبل کی حدود میں 7 سالہ بچی کے دن دیہاڑے اغوا کی وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت سامنے آگئی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی اسلام آباد سے نہیں بلکہ سرگودھا سے لاپتہ ہوئی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ سنبل فواد خالد نے متعلقہ شخص سے رابطہ کرکے واقعے کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ بچی کے والد اسلام آباد پہنچنے کے بعد پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی تھی، جس کے باعث واقعے کو غلط طور پر اسلام آباد میں اغوا کا واقعہ بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او فواد خالد اور پولیس کی ناقص کارکردگی سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور حقائق کی تصدیق کے بغیر کسی ادارے یا افسر کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں