ذہنی صحت کے فروغ کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور برلینس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل امریکہ کے درمیان اشتراکِ عمل
اسلام آباد: ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں برلینس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل امریکہ کے ساتھ ذہنی صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کا آغاز کیا ہے۔ اس شراکت داری کی قیادت برلینس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل امریکہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ کلثوم کاظمی کر رہی ہیں۔
اس مشترکہ تعاون کا بنیادی مقصد ذہنی صحت کے حوالے سے اقدامات کو فروغ دینا اور معیاری ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، جس میں بالخصوص ماؤں، بچوں اور نوعمر نوجوانوں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔