اسلام آباد: ہائی کورٹ کے احکامات پر شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ای الیون میں دو کیفے سیل

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے احکامات پر شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ای الیون میں دو کیفے سیل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سید محمد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ سیکٹر ای الیون میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے Barasti Cafe اور Basha Cafe کو سربمہر کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں کیفے میں قانونی ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کارروائی کی گئی، جبکہ چھاپے کے دوران شیشہ حقے اور دیگر ممنوعہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

کارروائی معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں اور منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سید محمد علی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق شیشہ کیفوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ایسے غیر قانونی اڈوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں