ممبر بیت المال بورڈ سید ذیشان علی کی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سے ملاقات
اسلام آباد: بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد اور صدر پاکستان شطرنج فیڈریشن سید ذیشان علی نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے سید ذیشان علی کا خیرمقدم کیا اور ان سے آئندہ متوقع بورڈ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بورڈ کے مختلف امور، ادارے کے انتظامی و فلاحی معاملات اور بورڈ کے مؤثر کردار کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر سید ذیشان علی نے منیجنگ ڈائریکٹر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پاکستان بیت المال کو ایک مؤثر، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے ان کی خدمات اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے جاری اقدامات کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔