اسلام آباد ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ اور نائنتھ ایونیو پر کنٹینرز ہٹا کر راستے کلیئر کر دیے گئے، فیض آباد پل سے زیرو پوائنٹ کی جانب ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے اقدامات کیے گئے۔


دوسری جانب سیف سٹی کیمروں کے استعمال پر سوالات اٹھنے لگے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے نصب کیے گئے کیمرے شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہیں یا حکومت مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے؟ عوامی ٹیکس سے چلنے والے اس نظام کی افادیت اور کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔