وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی درازندہ خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے، جہاں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ روز درازندہ میں ہونے والے خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں نے زیر علاج زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت اور فراہم کیے جانے والے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔
زخمیوں کی عیادت کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور علی امین ہاؤس پہنچ گئے۔