ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان مکمل، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کا دو روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا۔ دورے کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے باضابطہ ملاقات کی، جس میں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی کو نور خان ایئربیس سے ایرانی سفیر اور پاکستانی حکام نے رخصت کیا۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات کی جبکہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ہونے والے گروپ اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔