این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط ممبران اور انکی فیملیز کو دانتوں کے علاج پر 25 فیصد رعایت ملے گی

این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط
ممبران اور انکی فیملیز کو دانتوں کے علاج پر 25 فیصد رعایت ملے گی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور جناح ڈینٹل کلینک، جناح میموریل ہسپتال راولپنڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ۔ معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کو دانتوں کے علاج کی سہولیات پر 25 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔معاہدے کی خاص بات ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے سمیت دانتوں اور جبڑے سے متعلق دیگر امراض کے علاج پر بھی 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔مفاہمتی یادداشت پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور جناح ڈینٹل کلینک کے سی ای او و سرجن ڈاکٹر امیر شعیب نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرقان راؤ نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کرنے پرراولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی نیشنل پریس کلب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں