مسلم لیگ ن کا بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا فیصلہ، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کا اعتراض
مظفرآباد: مسلم لیگ ن نے ٹیکنو کریٹ نشست پر منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی کے فیصلے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اس معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، جس میں وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی سمیت دیگر امور پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ “یہ فیصلہ میرا نہیں، نواز شریف کا ہے، اس لیے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنوانا ہماری مجبوری ہے۔”
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اندر وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر کے اعتراضات کے بعد معاملہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے تحت مزید پیش رفت متوقع ہے۔