پشاور میں چور اور ڈکیت سرگرم، نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پشاور: شہر میں مبینہ طور پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر گھروں سے قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چوری کرتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یکہ توت نمبر ون میں ایک گھر سے موٹرسائیکل چوری کی گئی، جس میں مذکورہ ملزم کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ملزم کی شناخت یا گرفتاری میں کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو پولیس سے تعاون کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے ملزم سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔