پشاور: جواں سال بیٹی کے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور: جواں سال بیٹی کے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور: فقیر آباد کے علاقے خواجہ ٹاؤن میں اپنی ہی جواں سال بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فولاد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ والد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور ابتدائی طور پر واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں