پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بھی 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔