امریکی سکھ تنظیمیں آر ایس ایس کیخلاف متحرک، موہن بھاگوت کے دورۂ امریکا کی مخالفت

*امریکی سکھ تنظیمیں آر ایس ایس کیخلاف متحرک، موہن بھاگوت کے دورۂ امریکا کی مخالفت*

بھارت میں آر ایس ایس کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ عالمی برادری، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ بن گیا

امریکی سکھ تنظیموں نے امریکی وزیر خارجہ کو خط میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو دورہ امریکا سے روکنے کا مطالبہ کردیا

*بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق تین امریکی سکھ تنظیموں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا کہ؛*

انتہا پسند ہندو تنظیم آرایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کو 25 اگست کو دورے پرامریکا آنے سے روکا جائے

آر ایس ایس اور اس کی تنظیموں کا سکھوں، مسلمانوں اورعیسائیوں سمیت اقلیتوں کیخلاف تشدد، امتیازی سلوک اور ظلم کا طویل ریکارڈ ہے ، *مراسلہ*

امریکا مذہبی اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والی تنظیموں کے رہنماؤں کو سفارتی مراعات یا اعلیٰ سطح تک رسائی نہ دے، *مراسلہ*

اس سے قبل 19 اگست 2026 کو امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی بھی آر ایس ایس پر پابندیوں کا مطالبہ کرچکا ہے، *دی وائر*

*ہیومن رائٹس واچ کے مطابق؛*

بھارتی حکومت نے امتیازی پالیسیوں، نفرت انگیز تقاریر اور سیاسی مقدمات کے ذریعے اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور ناقدین کیخلاف تشدد معمول بنا دیا

*ہندو انتہا پسند تنظیموں آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بی جے پی نے اقتدار کی خاطر ملک کو اقلیتوں سے نفرت کی آگ میں جھونک رکھا ہے، ماہرین*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں