شمال مغربی کشمیر میں 3.6 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد: شمال مغربی کشمیر میں 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) اسلام آباد کے مطابق زلزلہ 24 اگست 2026 کو صبح 7 بج کر 55 منٹ پر آیا۔
زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں گلگت بلتستان کے علاقے سوست سے 29 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز 36.80 ڈگری شمالی عرض البلد اور 74.57 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کیا گیا۔