پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد آنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد آنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد آنے کے اعلان کے تناظر میں راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب محکمہ داخلہ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ فوجی دستے 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ فوج کی تعیناتی کا مقصد امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی معاونت کرنا ہے۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد آنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی.

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں یعنی تقریباً 400 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا ہے، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھے گی۔

پاک فوج حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنائے گی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں