اسلام آباد: ایف 10 کشمیر مظاہرے کے مقدمے میں 60 ملزمان کل عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: ایف 10 کشمیر مظاہرے کے مقدمے میں 60 ملزمان کل عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے 60 ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر 60 ملزمان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں گرفتار یا زیرِ حراست مزید 35 افراد کے حوالے سے بھی فیصلہ کل ہی کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں