عمران خان کی شفاء ہسپتال منتقلی کے حکم کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کے توسط سے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ پیش کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہے جبکہ فیصلے میں جیل رولز کو نظرانداز کیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواست میں کہا ہے کہ مرکزی کیس میں اسلام آباد انتظامیہ کو فریق نہیں بنایا گیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے اور 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کے توسط سے دوبارہ نظر ثانی اپیل دائر کروا دی
چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے متفرق نظر ثانی دائر کی گئی ۔نئی متفرق نظر ثانی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کرکے دائر کیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہسپتال منتقل کے عدالتی فیصلہ میں سقم ہے جبکہ عدالتی فیصلہ میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گی ہے ا۔درخواست میں موقف
مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔درخواست
متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے۔استدعا
18 اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔استدعا