جنڈ: تالاب میں ڈوبنے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

اٹک تحصیل جنڈ کے گاؤں چھپری میں تالاب میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ ذیشان حیدر ولد غلام حیدر تالاب میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تالاب سے نکالا اور موقع پر فوری طور پر سی پی آر کیا، تاہم ذیشان حیدر جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی لاش ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کردی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو تالابوں، جوہڑوں اور دیگر گہرے پانی کے مقامات پر نہانے سے روکیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں