پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی مجموعی طور پر کمی کا رجحان برقرار ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 0.45 فیصد کمی کے بعد 76.94 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ برطانوی خام تیل 0.59 فیصد کمی سے 82 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت بھی 0.15 فیصد کم ہوکر 2.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
تاہم یو اے ای کے مربن خام تیل کی قیمت میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی قیمت 81.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔