بہارہ کہو میں 21 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا، 20 سے 25 افراد پر تشدد کا الزام
اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مری روڈ کی جانب کورنگ روڈ کے قریب 21 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
کالر طیب کے مطابق رات تقریباً ایک بجے 3 سے 4 گاڑیوں میں سوار 20 سے 25 افراد نے مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا، جبکہ اسی دوران 21 سالہ لڑکی عائشہ کیانی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
کالر کے مطابق مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی شناخت عائشہ کیانی دختر نذیر کیانی، عمر 21 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ملزمان لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ لڑکی کی بازیابی اور مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی سے متعلق معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔