پنجاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں کی نئی نامزدگی، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں کی نئی نامزدگی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (فنانس اینڈ پلاننگ) کے عہدوں کی نامزدگی تبدیل کر دی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے سروسز-I سیکشن کی جانب سے 4 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد دونوں عہدوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو اب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) کہا جائے گا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق عہدوں کی نئی نامزدگی پنجاب کے تمام اضلاع میں نافذ ہوگی۔

نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے حکم پر جاری کیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں، تمام ڈویژنل کمشنرز اور پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن کی نقول ارسال کر دی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق مذکورہ تبدیلی انتظامی ڈھانچے میں متعلقہ شعبہ جات کی ذمہ داریوں کو نئی نامزدگی کے مطابق واضح کرنے کی جانب اہم اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں