جام پور میں پٹرول پمپ پر ہاتھ دہونے والے تین معصوم بچیوں پر تشدد کرنے والے پٹرول پمپ ملک کے خلاف پولیس مقدمے کے اندراج سے انکاری

‏پٹرول پمپ پر ہاتھ کیوں دھوئے سردار زادے غلام رسول رند کا کم سن بچیوں پر تشدد ،بچیوں کو مار کھاتا دیکھ کر لاچار باپ آگے آیا تو پٹرول پمپ کے عملے نے غریب شہری کی درگت بنا دی ،پنجاب پولیس حسب روایت مقدمہ درج کرنے سے انکاری ،جام پور نزد صدر تھانے کے ساتھ تین بچیاں اپنے والد کے ساتھ قلفی کھانے گئی قلفی کھانے کے بعد بچیاں ساتھ واقع رند پٹرول پمپ پر ہاتھ دھونے لگی بچیوں کو ہاتھ دھوتے دیکھ کر سردار ذادہ غصے میں پاگل ہو گیا ،غلام رسول رند کے بیٹے اور عملے نے ان بچیوں پر پر تشدد کیا ایک بیٹی کی عمر سات سال دوسری کی پانچ اور تیسری کی تین سال ہے ،پولیس جب موقع پر آئی اور وقوعہ کی فوٹیج دیکھنا چاہی تو غلام رسول رند کے بیٹے نے پولیس کو بھی دھمکیاں دیں، وہی پر پولیس کو اوپر سے فون آ گیا اور پولیس واپس آ گئی ،اب پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کیا کم سن بچیاں بھی آپ کی ریڈ لائن میں آتی ہیں ؟
‎@MaryamNSharif ‎@hinaparvezbutt ‎@OfficialDPRPP ‎@GovtofPunjabPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں