وضاحت | لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی خبر فی الحال درست نہیں*

*وضاحت | لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی خبر فی الحال درست نہیں*

لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا کے بارے میں سوشل میڈیا، فیس بک اور واٹس ایپ گروپس پر یہ خبر تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ انہیں *ڈی جی آئی ایس آئی* تعینات کر دیا گیا ہے۔

بہت سے دوستوں نے ہمیں Facebook اور Gmail پر بھی یہی خبر بھیجی اور پوسٹ لگانے کا کہا۔

کسی نے مرزا لکھا ہؤا کسی مغل ،عوان جرال یا بیگ لگا کر مبارکباد دی۔

کوئی جیلم ویلی کوئی باغ، کوئی لیپہ اور کوئی مظفرآباد لکھ کر انہیں اپنا فخر قرار دے رہا ہے۔

اور ہم سے بھی شکوہ کیا جا رہا ہے کہ آپ تو کشمیریوں کی آواز ہیں، آپ نے ابھی تک پوسٹ کیوں نہیں لگائی؟

ہم دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک جنرل صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، وہ ہمیشہ کشمیر اور پاکستان کا فخر بنے رہیں۔

لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ خبر فی الحال Fake ہے، کسی مستند یا سرکاری ذریعے سے ایسی کوئی تقرری Confirm نہیں ہوئی۔

لہٰذا تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ بغیر تصدیق کسی خبر کو وائرل کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں