عزیر بلوچ کی جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال
لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکیل نثار خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
وکیل نثار خٹک کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ مجرم عزیر بلوچ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے کیس میں بری کیا تھا۔
عزیز بلوچ کے وکیل ایڈووکیٹ عابد زمان کے مطابق عزیر بلوچ اب تک 60 میں سے 26 مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔