ایم کیو ایم / وزیراعظم ملاقات
ایم کیو ایم پاکستان کا تین رکنی وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا،ذرائع
ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی،ذرائع
ایم کیو ایم کا وفد ملاقات میں بجٹ پر اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے گا،ذرائع
ایم کیو ایم پاکستان تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس میں بڑھانے پر وزیراعظم سے نظر ثانی کی درخواست کرے گا،ذرائع
ایم کیو ایم وفد وزیر اعظم سے سندھ کے شہری علاقوں میں کے الیکٹرک اور حیسکو کی ناقص کارکردگی اور اضافی بلوں پر بھی بات کرے گا،ذرائع
کراچی حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی ایم کیو ایم اپنے مطالبات دہرائے گی،ذرائع