غریب اور مستحق 120 بچیوں کی اجتماعی شادی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے اس میں شرکت کےلئے چیئرمین بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال فرانس سے فتح جنگ پہنچے

غریب اور مستحق 120 بچیوں کی اجتماعی شادی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے اور ان کے صاحبزادے سردار فیضان حیدر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ متحرک رہے جبکہ معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت اور چیئرمین بزنس فورم یورپ وفرانس سردار ظہور اقبال اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پرفرانس سے فتح جنگ پہنچے، وہ تقریب میں سر فہرست اور پیش پیش رہے ، سردار ظہور اقبال نے تیس بچیوں کی شادی کا خرچہ اٹھایا اور سات جوڑے جو عمرہ کے لیے سلیکٹ ہوئے ان میں سے دو جوڑوں کا مکمل خرچہ اپنے ذمہ لیا، اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں تاجہ بارا سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین سردار ظہور اقبال نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کے لئے سوچا اور اس کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے اور معیشت بہتری کے لئے بزنس فورم کی سرکردہ تجارتی شخصیات کے ہمراہ کئی بار پاکستان کے دورے کئے اور متعلقہ فورم پر ذمہ داران حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں میں اہم اقدامات اٹھائے سردار ظہور اقبال کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم حکومتی شخصیات سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ذاتی مراسم ہیں سردار ظہور اقبال اپنے ضلع اٹک اور اپنے علاقہ میں بھی رفاعی فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ان کے اس کردار کی تعریف کی ہے سردار ظہور اقبال نے کہا کہ مجھے ان بچیوں کو رخصت کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ان شاءاللہ ایسے نیکی کے کاموں میں مجھے میرے احباب صف اول میں پائیں گے انہی اچھے کاموں کی وجہ سے اخروی زندگی کی کامیابی ہے اس تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پوری ٹیم جس نے یہ کام خوش اسلوبی سے نبھایا انہیں سردار ظہور اقبال نے مبارک بادبھی دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں