وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر م اٹک اور حسن ابدال میں بیوٹیفیکیشن کے سلسلہ میں رات گئے تک ترقیاتی کام جاری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا کی زیر نگرانی ضلعی صدر مقام اٹک اور تحصیل حسن ابدال میں بیوٹیفیکیشن کے سلسلہ میں رات گئے تک ترقیاتی کام جاری ہے جس میں فوارہ چوک میں کنکریٹ کی سڑک تعمیر اسی طرح فوارہ چوک سے پلیڈرز لائن میں بھی ترقیاتی کام جاری ہے فوارہ چوک کا کام بھی جاری ہے اسی طرح رئیس خانہ میں دکانات تعمیر کر دی گئی ہیں اور اس کے ساتھ اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے ایک بازار مختص کیا گیا ہے ۔ اٹک وومن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وزیراعلی اور ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا کو اٹک میں ترقیاتی کام کرانے اور خواتین کے لیے بازار مختص کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں