لویر دیر ۔۔۔تحصیل بلامبٹ چیئرمین شپ ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی ائی نے میدان مار لیا پانچ جماعتی اتحاد کو شکست۔سرکاری نتائج کے مطابق 99 میں سے 98 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی ائی کے شاکر شعیب 21ہزار 98 جبکہ پانچ جماعتی اتحاد کے عمران الدین ایڈوکیٹ 16570 ووٹ حاصل کر سکے۔پی ٹی ائی کامیاب۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی ائی کے تحصیل چیئرمین ہاشم شعیب کے سانحی نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد ان کی طویل غیر حاضری اور بعد ازا خودساختہ جلاوطنی کے بعد خالی قرار پائی تھی جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی جے یو ائی مسلم لیگ نون اور عوامی نیشنل پارٹی نے جماعت اسلامی کے امیدوار عمران الدین ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری جانب پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار شاکر شعیب جو کہ عاصم شعیب کے چھوٹے بھائی شاکر شعیب اکیلے میدان میں تھے مذکورہ نشست پر پانچ جماعتی اتحاد کی شکست کو سیاسی پنڈت دیر لوئر کی سیاست میں بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔
اہم خبریں
انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر زور
پاکستان میں طبی خدمات، چینی ڈاکٹر کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا چھانگ شا (شِنہوا) چین کے ماہر امراض قلب پان شیانگ بن کو پاکستان میں طبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے انہیں یہ اعزاز چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں عطا کیا۔ اعزاز دینے کی تقریب میں صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف مضبوط ریاستی اور عوامی روابط رکھتے ہیں بلکہ ایک “دل سے دل” کا رشتہ بھی رکھتے ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے ماتحت فووائی ہسپتال کے نائب صدر پان شیانگ بن اور ان کی ٹیم نے 2025 کے دوران پاکستان میں مقامی طبی عملے کے تقریباً 200 ارکان کو دوطرفہ امدادی منصوبے کے تحت دل کی پیدائشی بیماری (سی ایچ ڈی) کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی۔ یہ منصوبہ سی ایچ ڈی کے علاج میں چین اور پاکستان کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا تکنیکی تعاون تھا۔ صوبہ سندھ کے ایک عہدیدار قاسم نوید قمر نے کہا کہ پروفیسر پان پاکستان میں بہت معروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیم کی جانب سے لائی گئی تکنیکیں مقامی طبی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ پان نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ذاتی پہچان ہے بلکہ چینی طبی ٹیموں کو خراج تحسین بھی ہے اور یہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا ثبوت بھی ہے۔ پان کے مطابق ان کی ٹیم نے تابکاری سے پاک الٹراساؤنڈ کی مدد سے کی جانے والی جلد کے ذریعے (پرکیوٹینیئس) مداخلتی تکنیک متعارف کرائی ہے، جس کے لئے بڑے پیمانے کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی، کھلی سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی اور تابکاری کی نمائش سے بھی بچا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موبائل طبی گاڑیوں کے ذریعے بھی دیہی علاقوں میں خدمات فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ چین کی حمایت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے مقامی طبی عملہ دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا زیادہ بچوں کا علاج کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط چین کے غیر ملکی طبی امدادی پروگرام نے کئی ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے نئی ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار کے تبادلے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں جس سے عالمی صحت کے تعاون کے ایک نئے ماڈل کو فروغ ملا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین 25 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا جس میں ہونان اور ہائی نان صوبوں کے دورے شامل ہیں۔
کراچی افسوسناک واقعہ۔۔* انٹر بورڈ کے او ایس ڈی عمران چشتی کے نجی گارڈز اور غیر قانونی طور پر لئے گئے پولیس گارڈزکا طالب علم پر شدید تشدد