وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد کے سیاحتی مقام دامن کوہ میں پنجابی زبان میں سکھ یاتریوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سکھ یاتریوں سے پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو کی، ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی
دامنِ کوہ اسلام آباد کا انتہائی خوبصورت ترین مقام ہے، یہاں سے پورے اسلام آباد کی خوبصورتی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد کی خوبصورتی اور قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے، سکھ یاتریوں کا اظہار خیال
یہ ہمارے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، وزیر اطلاعات
پاکستان میں موجود مقدس مقامات کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہمیں یاتریوں کی میزبانی اور خدمت کا موقع بھی ملتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان میں سکھ مذہب کی مقدس شخصیات سے منسوب اہم مقامات موجود ہیں، سکھ یاتریوں کا اظہار خیال
ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات ہیں، سکھ یاتری
سکھ یاتریوں نے پاکستان میں پرتپاک استقبال، بہترین مہمان نوازی کو سراہا اور اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی
ہم جب بھی پاکستان آتے ہیں، یہاں کے لوگ محبت اور خلوص سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، سکھ یاتریوں کا اظہار خیال