بریکنگ نیوز: باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خوارجی راؤف خیبری باڑہ میں 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری سمیت 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے خوارجی راؤف خیبری نے چند روز قبل باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق راؤف خیبری سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے باڑہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے راؤف خیبری اور اس کے 3 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنۃ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک آپریشنز بلاتعطل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔