پاکستان کی فضائی حدود میں متعدد فضائی راستے 25 اور 26 نومبر کو دو روز کے لیے بند رکھنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا۔
نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دونوں روز صبح 5:30 سے 9:30 بجے تک بند رہیں گے۔ فضائی راستوں کی بندش کا اطلاق زمین سے لامحدود بلندی تک ہوگا۔
بند کیے جانے والے فضائی راستوں میں اے 466، این 644، پی 500، ایم 881 اور جی 201 سمیت متعدد روٹس شامل ہیں۔
بند فضائی راستوں کے متبادل کے طور پر پانچ متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ ملتان، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے متبادل چڑھائی اور اترائی کے راستے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹم کے مطابق ملتان کے لیے مرلی، فیصل آباد کے لیے نٹیو جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ریگیٹ روٹ استعمال کیا جائے گا۔