پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 330 روپے سے کم کرکے 328 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے سے کم کرکے 358 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں