پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن نے چارج سنبھال لیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں کمرشل ایوی ایشن میں 30 سالہ تجربہ حاصل ہے اور وہ عمان، قازقستان اور افریقہ میں تین ایئرلائنز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو بھی سراہا۔ ان کے دور میں فضائی تحفظ کے معیار میں بہتری آئی، یورپ اور برطانیہ کی پابندیاں ختم ہوئیں اور ادارے کو نجکاری کے لیے تیار کیا گیا۔

چیئرمین پی آئی اے نے نئے سی ای او کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے سے ایئرلائن کی خدمات بہتر بنانے اور اسے عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں