تہران اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کے خلاف بھارت اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی، ایرانی عہدیدار

تہران اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کے خلاف بھارت اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی، ایرانی عہدیدار

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ تہران میں ہونے والے چار ملکی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے خطے کو اسرائیل سے لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل محسن رضائی نے بتایا کہ اجلاس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن نے اپنے اپنے ممالک کو اسرائیل سے درپیش خطرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

محسن رضائی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران کے بعد اسرائیل کا اگلا ہدف ترکیہ اور اس کے بعد سعودی عرب ہو سکتا ہے، جبکہ ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف نے بھی اسرائیلی خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اجلاس میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ اور اس کے مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان کے خلاف ممکنہ اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد مسلمانوں کے خلاف ایک خطرہ بن سکتا ہے۔

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ تہران اجلاس میں شرکا کی جانب سے اٹھائے گئے نکات اہم انٹیلی جنس معلومات اور حقیقی سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں