پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔