عالمی ڈیجیٹل و آرٹیفیشل انٹیلی جنس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی، شزہ فاطمہ خواجہ کی گوگل حکام سے ملاقات

عالمی ڈیجیٹل و آرٹیفیشل انٹیلی جنس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی، شزہ فاطمہ خواجہ کی گوگل حکام سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی ڈیجیٹل و آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے ڈیجیٹل ترقی کے لیے عوام پر مرکوز نظام اور ٹیکنالوجی تک سب کی رسائی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اے آئی و ڈیجیٹل وزارتی اجلاس اور ڈیجیٹل و اے آئی کمپیکٹس کے سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور نیشنل اسٹیک کی تیاری کے تجربات اور حاصل ہونے والے اسباق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شمولیت محض ایک وعدہ نہیں بلکہ ایسا نظام ہونا چاہیے جس میں شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی اور خدمات تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے بعد شزہ فاطمہ خواجہ نے گوگل پبلک سیکٹر کے اعلیٰ نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں گوگل کے مختلف اقدامات پر عمل درآمد تیز کرنے اور ان کے دائرہ کار کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ان سرگرمیوں میں شرکت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور عالمی ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں