پنجاب پولیس کے 6 افسران کے تقرر و تبادلے، آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب پولیس کے 6 افسران کے تقرر و تبادلے، آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے پولیس کے 6 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شائستہ ندیم (PSP/BS-19) کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے، وہ دانیال احمد جاوید کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ دانیال احمد جاوید (PSP/BS-18) کو اے آئی جی لاجسٹک، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

علی اختر (PP/BS-18) کو ایس پی انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر لاہور سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن، ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عاطف شہزاد (PSP/BS-18) کو ایس پی انویسٹی گیشن چکوال مقرر کر دیا گیا۔

اسی طرح ضیاء اللہ (PSP/BS-18) کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، سپیشل برانچ لاہور تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ حافظ عطا الرحمان کی جگہ لیں گے۔ حافظ عطا الرحمان (PSP/BS-18) کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، سپیشل برانچ لاہور سے تبدیل کرکے ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں