اسلام آباد کے سیکٹر جی 13/4 میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات، پانچ نامعلوم مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر بابر کے گھر میں داخل

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13/4 میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات، پانچ نامعلوم مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر بابر کے گھر میں داخل ہو گئے۔ ملزمان نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا اور گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق واردات مکان نمبر 65، گلی نمبر 139 میں پیش آئی، جو تھانہ سمبل کی حدود میں واقع ہے۔ کالر بابر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بابر کراچی میں تعینات ہیں۔

پولیس کو فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق پانچوں ملزمان مسلح تھے اور واردات کے دوران آپس میں سرائیکی زبان میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملزمان میں سے ایک نے سرمئی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

واقعے کے بعد ملزمان کی شناخت اور گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں