نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نان جرنلسٹس کے داخلے پر پابندی عائد، مہمانوں کا اندراج لازمی قرار
ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل پریس کلب کے ممبران کی جانب سے غیر ممبران کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کے پیشِ نظر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نان جرنلسٹس کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کلب انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ممبران کے مہمانوں کو استقبالیہ پر باقاعدہ اندراج کے بعد ہی کلب میں داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ ممبر کی عدم موجودگی میں کسی بھی مہمان کو کلب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نوٹس میں تمام معزز ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے اور کلب میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے گیٹ اور استقبالیہ پر تعینات عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔