پشاور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹی چوک پہنچ گیا، کارکنوں کی بڑی تعداد نے قافلے کا استقبال کیا

پشاور: تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹی چوک پہنچ گیا، کارکنوں کی بڑی تعداد نے قافلے کا استقبال کیا

پشاور میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹی چوک پہنچ گیا، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے قافلے کا استقبال کیا۔ کنٹینر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزرا مینا خان آفریدی اور شفیع جان جبکہ پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک موجود تھے۔

کوہاٹی چوک میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مینا خان آفریدی نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا قافلہ سرکلر روڈ سے پیر زکوڑی پل جائے گا، جس کے بعد رنگ روڈ کے ذریعے کبوتر چوک انڈر پاس پہنچے گا، جہاں قافلہ آج رات پشاور میں قیام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں