میاں فضل الہی کی خوشدامن کے ایصال ثواب کیلئے دعائی تقریب شرکاء کی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا

میاں فضل الہی کی خوشدامن کے ایصال ثواب کیلئے دعائی تقریب
شرکاء کی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لائف ٹائم ممبر میاں فضل الہی کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ سمیت سینئر صحافیوں اور نیشنل پریس کلب کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے میاں فضل الہی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے میاں فضل الہی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں نیشنل پریس کلب کی پوری صحافتی برادری ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں