پشاور: پشتخرہ پولیس کی کارروائی، راہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار
پشتخرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی، ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ڈی ایس پی پشتخرہ عمر آفریدی نے ایس ایچ او عمران خان کے ہمراہ کی۔
ایس پی کینٹ جنید کھرل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جبکہ برآمد شدہ رقم اور سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔
متاثرہ شہریوں نے اپنی مسروقہ رقم اور سامان واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی کینٹ جنید کھرل کا کہنا ہے کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔