لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور ہلاک
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کے دوران شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کر دیا۔ سی پی او کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں میچ کھیلنے کے بعد واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔
سی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
لکی مروت: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت// گرد کمانڈرد منظور ہلا/ک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ما/را جانے والا مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور ولد عزت خان شہریوں پر ق/ات/لانہ حم/لوں اور سنگین دہشت// گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں رکشے میں میچ کھیل کر واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 جوان ش/ہید اور 3 زخ/می ہوئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔